داناے راز
قسم کلام: اسم مجرد
معنی
١ - [ مجازا ] اللہ تعالٰی "وہ جہاں بیں اور دانائے راز قرار پایا جس کی نگاہیں ہر نیکی، بدی کو دیکھ لیتی تھیں۔" ( ١٩٨٣ء، برش قلم، ٣٧٨ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دانا' کے بعد 'ے' بطور حرف اضافت لگا کر فارسی اسم 'راز' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٥١ء سے "کلیات مومن" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - [ مجازا ] اللہ تعالٰی "وہ جہاں بیں اور دانائے راز قرار پایا جس کی نگاہیں ہر نیکی، بدی کو دیکھ لیتی تھیں۔" ( ١٩٨٣ء، برش قلم، ٣٧٨ )
جنس: مذکر